اسلام علیکم و رحمتہ و برکایہ!
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ھیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا کہ (بے شک اللہ تعالی اس کتاب (قرآن حکیم) کے زریعے قوموں کو بلندی عطا فرماتے ہیں اور اس کو پس پشت ڈالنے پر زوال کا شکار کردیتے ہیں (رواہ المسلم)
مکرمی و محترمی ! گھر کی چار دیواری سے لے کر منڈیوں اور بازاروں تک، عدل کے ایوانوں سے لیکر اقتدار کے محلات تک ہم نے بحثیت قوم قرآن پاک کو پس پشت ڈال رکھا ہی۔ اسی لئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہی۔ عزتوں کو پامال اور آزادیوں کو تاراج کیاجا رہا ہی۔اور اب شانِ رسالت ماب ؐ میں دشمن مسلسل گستاخیوں کا مرتکب ہورہا ہی۔جبکہ مسلمان جہاد کی طرف سے خاموش ہیں
يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ کاش میر ی قوم کے لوگ جان جائیں! آئیے قرآن حکیم کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ اﷲ تعالی اپنا وعدہ پورا فرماتے ہوئے ہمیں قعر مزلت سے نکال کراوج ثریا کی بلندیوں (WORLD ORDER) پر فائز فرما دیں- قرآنی تعلیمات کوچھوڑنے کی وجہ سے ہمارے گھر جو جہنم کدہ بنے ہوئے ہیں دوبارہ جنت نظیر بن سکیں ۔ اور آخرت میں بھی ہم اس کے انعامات کے مستحق بن سکیں۔ جو اس دعوت کو حق سمجھے وہ اس میں ہمارا ساتھ دے اور جو اس میں روڑے اٹکائے وہ خدا کے ہاں اپنا جواب خود سوچ لے۔ اﷲ تعالٰی آپ کا حامی وناصر ہو! والسلام آپ کا خیر اندیش پروفیسر ڈاکٹر قلب بشیر خاور