احتتامی تقریب دس روزہ فہم القرآن کورس 2024

احتتامی تقریب دس روزہ فہم القرآن کورس
الحمد للہ آج القرآن کمپلیکس راولاکوٹ میں 42 آیات کے ذریعے 10 روزہ فہم القرآن احتتام پذیر ہوا۔ کورس کے احتتام پر تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی جس میں انعامات استاد شاہد بھٹی صاحب کے ساتھ سرپرست اعلی القرآن ٹرسٹ راولاکوٹ سردار محمد اسحاق خان صدر القرآن ٹرسٹ ندیم اشرف معروف بزنس مین سردار نذیر صاحب اور مقبول شاہین صاحب نے تقسیم کیے۔ یہ کورس 60 سے زائد مرد و خواتین نے مکمل کیا۔ استاد شاہد بھٹی صاحب نے کورس انتہائی آسان اور دلچسپ انداز میں مکمل کروایا۔ یہ کورس القرآن کمپلیکس میں 10 تا 12 مرد و خواتین اور 4 تا 6 مرد خضرات کے لیے کروایا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں میں Allied School Rawalakot ، READ Foundation میں بھی Demo Classes ہوئیں۔
فیلمیز کے لیے بعد از عشاء اورچند نوجوانوں کے لیے بعد از فجر سپیشل کلاسیں بھی ہوئیں۔ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے لیے شہر کے ایک ہاسٹل میں بھی Demo Class ہوئی۔
پروگرام کے احتتام پر صدر القرآن ٹرسٹ راولاکوٹ نے القرآن کمپلیکس کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ القرآن کمپلیکس کا مقصد فرقوں اور مسالک سے بالاتر ہو کر قرآن کی دعوت پھیلانا ہے تاکہ قرآن کی دعوت عام ہو اور قرآن پر انفرادی عمل کے ساتھ ساتھ اس کے اجتماعی عادلانہ و منصفانہ نظام کی راہیں بھی ہموار کی جا سکیں۔ صدر القرآن ٹرسٹ نے شاہد بھٹی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کورس مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد بھی دی۔ انھوں نے ایڈوانس کورس کے لیے طلبہ و طالبات کو رجسڑیش کے لیے بھی کہا۔ ایڈوانس کورس کے لیے 10 سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروائی اور ارادہ کیا کہ وہ قرآن کی دعوت پھیلانے، کے لیے اپنی توانیاں لگائیں گے اور حدیث نبوی ﷺ خیرکم من تعلم القرآن و علمہ کے مصداق بنیں گے۔

Leave a Comment