آسان کورس
فہم القرآان اپنی نوعیت کا واحد کورس ہے ۔جو اردو پڑھنے ، بولنے اور لکھنے والوں کے لیے بنا یا گیا ہی۔ یہ کورس اردو اور عربی کی باہمی مماثلت کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہی۔ اس کورس میں قرآن حکیم علامات کی بنیاد پر پڑھایا جاتا ہیں۔
قرآنی عربی میں %8 الفاظ وہ ہیں جو کہ کسی نہ کسی طرح سے اردو میں استعمال ہوتے ہیں۔ .%5 الفاظ وہ ہیں جو بار بار دہرائے گئے ہیں۔ %0.5 الفاظ خالص عربی کے ہیں- بیالیس آیات کو چالیس گھنٹوں میں علامات کے ذریعے پڑھایا جاتا ہی۔ کورس کے اختتام پر الحمد ﷲ طالب علم میں خود قرآن حکیم کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے- یہ کورس ملٹی میڈیا اور وائٹ بورڈ کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے
تکمیل قرآن حکیم
جو طالب علم آسان کورس سے فارغ ہوتے ہیں ان میں سورۃ الفاتحہ تا سورۃ الناس سبقاً سبقاً کلمات اور جملو ں کی ترکیب کے ساتھ احادیث کی مدد سے تفہیم قرآن کی استعداد پید اکی جاتی ہی۔ یہ کورس 365 گھنٹوں میں تکمیل کے مراحل طے کرتا ہیں۔
استاد تربیت کورس
اس کورس میں صرف وہ طالب علم داخلہ لے سکتے ہیں جنہوں نے آسان کورس مکمل اور تکمیل قرآن کورس میں کم از کم 90 گھنٹے پڑھا ہو اور یہ حلف لیں کہ آئندہ زندگی ترویج قرآن کے لیے صرف کریں گے اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ؐکے افراد کو آسان کورس اپنی استطاعت تک پڑھاتے رہیں گی۔ اس کورس کا دورانیہ 90 گھنٹے ہیں۔
ڈپلومہ کورس
جو طالب علم ایڈ وانس کورس مکمل کرنے کے بعد کم از کم تین کورس خود پڑھا لیتا ہی۔اسے ڈپلومہ کورس میں داخلہ دیاجاتا ہے۔ اس میں اصول تفسیر، اصول حدیث ، اصول فقہ، قواعدفقہ اور صرف ونحو کے ساتھ تاریخ و سیرت اور امت کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل سے طالب علم کو مزین کیا جاتا ہی۔ اس کا دورانیہ (20) گھنٹے ہوتا ہیں۔
تجوید قرآن
ہر آسان کورس کے ساتھ ساتھ تجوید قرآن کورس کروایا جاتا ہی۔گویا تکمیلی مراحل تک طالب علم کو(45)گھنٹے درکار ہیں۔